the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے





عراق کا کہنا ہے کہ سنی انتہا پسندوں نے صوبہ انبار میں ایک عراقی قبیلے کے 300 افراد کو ہلاک کر دیا،  جن میں 50 بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ ان کی لاشیں پانی کے ایک کنوں سے ملی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق اتوار کو بھی ہلاکتیں جاری رہی اور ان  قتل کیے گئے افراد میں الابونمر قبیلے کے 50 افراد بھی شامل ہیں۔ جب کہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز بھی 50 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔

انسانی حقوق سے متعلق عراقی عہدیداروں نے اتوار کو بتایا کہ  دولت اسلامیہ  سے برسر پیکار قبیلے کے 65 افراد کو اس وقت اغوا کر لیا جب ان کے پاس اسلحہ ختم ہو گیا تھا۔

مغربی میڈیا نے قبائلی رہنما نعیم الغود کے حوالے سے بتایا کہ انھوں نے بغداد حکومت سے بار بار مزید کمک اور اسلحہ کی درخواست کی تھی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس پر



کوئی عمل نہیں کیا گیا۔

عراقی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق وزیراعظم حیدر العابدی نے ان ہلاکتوں کے رد عمل میں ہت کے قصبے کے قریب انتہا پسندوں کے ٹھکانوں  کو فضائیہ کی مدد سے نشانے بنانے کا حکم دیا ہے۔

دوسری طر ف اتوار کو  بغداد میں شیعہ زائرین کے خلاف ہونے والے تین  کار بم حملوں میں 34 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایک دھماکا اس خیمے کے قریب ہوا  جہاں ان زائرین میں کھانے تقسیم کیا جا رہا تھا جوعاشورہ کی مذہبی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے کربلا کی طرف جا رہے تھے۔

دو دوسرے بم حملوں میں سے ایک بغداد کے مرکز میں  جب کہ دوسرا  صدر سٹی میں ہوا جس میں  کم ازکم 20 مزید افراد ہلاک ہو گئے۔

دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے  عراق کے ایک وسیع علاقہ پر قبضہ کیا ہوا ہے  اور معمول سے عراق میں کار بم حملے کیے جا رہے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.